ابنا: شام سے موصولہ خبروں ميں کہا گيا ہے دہشت گردوں نے شمالي شہر حلب کے مضافاتي علاقے بستان القصرميں درندگي کا مظاہرہ کرتے ہوئے کم ازکم پچاس عام شہريوں کو قتل کرديا ہے -ايسا پہلي بار نہيں ہے جب امريکا اور مغرب کے حمايت يافتہ دہشت گرددوں نے شام ميں عام شہريوں کا سفاکي کے ساتھ قتل عام کيا ہے چند روز قبل بھي ريف دمشق کے علاقے ميں دہشت گردوں نے کئي خاندان کے افراد کو ايک ساتھ گوليوں سے بھون ديا تھا - اس درميان عالمي رائے عامہ ابھي بھي الحولہ شہر ميں دہشت گردوں کے ہاتھوں ہونےوالے بے گناہ انسانوں کے قتل عام کو فراموش نہيں کرسکي ہے -اس واقعے ميں دہشت گردوں نے بچوں کو اغوا کرنے کے بعد ان کے ہاتھ پيرکو باندھ ديا اور پھر ايک ساتھ سب کو گولي مار دي تھي يہ واقعہ ايک ايسے وقت پيش آيا ہے جب امريکا مغرب سعودي عرب قطر اورترکي شامي عوام کے دفاع کے نام پر شام ميں جنگ کي آگ مسلسل بھڑکا رہے ہيں -يہ ممالک شام ميں دہشت گردي کو ہوا دينے کے لئے دہشت گردوں کي ہر طرح سے مالي اور اسلحہ جاتي مدد کررہے ہيں -منگل کو شام کے امور ميں اقوام متحدہ کے خصوصي نمائندے اخضر ابراہيمي نے سلامتي کونسل کے بند اجلاس ميں کہا کہ پورے شام ميں وحشت و خوف کا بول بالا ہے اور شام ميں بحران کے حل کے کہيں سے بھي آثار نظر نہيں آرہے ہيں -اخضر ابراہيمي نے مايوسي کے انداز ميں سلامتي کونسل کے ارکان کو خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سب کي آنکھوں کے سامنے شام تباہ و برباد ہورہا ہے انہوں نے کہاکہ سلامتي کونسل کے ارکان کو چاہئے کہ اس ملک ميں خون خرابے کو بند کرانے کے لئے متحدہو جائيں - شام کے امور ميں اقوام متحدہ کے نمائند ے نے کہاکہ شام اب حصے بخرے ہونے کے دہانے پر پہنچ گيا ہے اور اس سے پورے علاقے بلکہ پوري دنيا پر منفي اثرات مرتب ہوں گے اخضر ابراہيمي نے کہا کہ ضرورت اس بات کي ہے کہ شام کے مسائل کو جلد سے جلد حل کيا جائے -اخضر ابراہيمي نے سلامتي کونسل ميں يہ دراخواست ايک ايسے وقت کي ہے جب شام کے بحران کو حل کرنے کے لئے ان کي سفارتي کوششوں کا اب تک کوئي خاطر خواہ نتيجہ برآمد نہيں ہوسکا ہے -ان تمام باتوں کے ساتھ ساتھ يہ بھي خبريں مل رہي ہيں کہ اخضر ابراہيمي سلامتي کونسل کے پانچ مستقل ممبر ملکوں کے نمائندوں سے جلد ہي شام کے معاملات پر بات چيت کرنےوالے ہيں - روس اور چين نے اب تک شام ميں ہرقسم کي فوجي مداخلت کي مخالفت کي ہے اور کئي قرار دادوں کو يہ دونوں ممالک ويٹو کرچکے ہيں ان دونوں ملکوں کا کہنا ہے کہ وہ ايسا کوئي بھي منصوبہ قبول نہيں کريں گے جس ميں ملک کے صدر کو باہر کي قوتيں زبردستي اقتدار سے بے دخل کريں -شام ميں يہ صورتحال ايک ايسے وقت جاري ہے جب شامي حکومت نے ملک کے بحران کے حل کے لئے ہر طرح کے سياسي فارمولے اور سفارتي حل کا خير مقدم کيا ہے شامي حکومت بارہا قومي مذاکرات کي د عوت دے چکي ہے اس کا کہنا ہے کہ وہ ملک ميں اصلاحات کو نافذ کرنے کو تيار ہے ساتھ ہي شامي حکومت کا کہنا ہے کہ وہ عوام کے ساتھ مل کر دہشت گردوں کا قلع قمع کرنے ميں پر عزم ہے اور ملک ميں دہشت گردوں کے خلاف کاروائي پوري قوت کے ساتھ جاري ہے -
.......
/169